ایک دو مہینہ کا حمل گروانا جائز ہے یا نہیں

سوال: کیا ایک مہینہ کا حمل کسی ترکیب سے مثلاً گولی، کیپسل ، یا انجکشن یا دو تین مہینہ کا حمل دایا کے ذریعہ ضائع کروانا یا کرنا کیسا ہے کیا کوئی صورت جواز نکلتی ہے یا نہیں؟

Staff April 14, 2015

جواب:حمل پر جب ۱۲۰ دن پورے ہوجاتے ہیں تو بعض اعضا کی تخلیق ہوچکی ہوتی ہے (کما فی البدائع وغیرھا) اور جب بعض اعضا کی تخلیق ہوچکی ہو تو بغیر شرعی وجہ کے ساقط کردینے میں اگرچہ شوہر کی اجازت ہی سے گرائے گناہ عظیم کے ساتھ ساتھ اگر اسلامی حکومت ہو تو تعزیر وضمان واجب ہوجائے گا اور ردالمحتار میں ہے کہ حمل کے متعین ہوجانے کے بعد اس کا بغیر شرعی عذر کے گرادینا مکروہ تحریمی وناجائز ہے اور حرام وناجائز فعل کے ارتکاب کی اجازت یا حرام وناجائز چیز کے استعمال کی اجازت بغیر اضطراری حالت اور شدید ضرورت کے نہیں ہوتی۔

#1

This question is now closed