بیمہ کرانا اور منافع لینا کیسا ہے؟

سوال: بیمہ کرانا کیسا ہے اور بیمہ کی شکل میں بینک جو بونس (منافع) دیتا ہے اس کا لینا کیسا ہے۔

Staff April 14, 2015

جواب: بیمہ خواہ کسی قسم کا ہو اس میں سود (ربوٰ) تو ضرور ہوگا۔ اکثر میں قمار (جوا) بھی ہوگا۔ اور سود وقمار دونوں شریعت مطہرہ میں حرام وناجائز ہے اس لئے بیمہ کو جائز نہیں کیا جاسکتا (نظام الفتاویٰ) اور اگر بیمہ کرالیا ہے تو اس سے جو بونس (منافع) ملے وہ بھی چونکہ سود ہے اگرچہ اس کا نام بدل دیا ہے لہذا اس کا بھی حکم وہی ہے جو اوپر سود کا بیان کیا گیا ہے۔

#1

This question is now closed