جرسی گائے کا دودھ پینا کیسا ہے

سوال:ایسی گائے جس میں خنزیر کا نفطہ شامل ہو اور اس سے بچہ پیدا ہو جس کو جرسی گائےیا گورا کہتے ہیں کیاجرسی گائے کا دودھ پینا اور اس کا گوشت استعمال کرنا درست ہے یا نہیں۔

Staff April 14, 2015

جواب: اس گائے کا دودھ پینا گوشت کھانا بلا کراہت جائز ہے اس لئے کہ حفت وحرمت میں جانور کا اعتبار اس کے ماں کے تابع کرکے ہوتا ہےاور لہذا اگر جرسی گائے کی ماں گائے ہے خنزیر (مادہ سور) نہیں تو اس کا حکم گائے کا سا ہوگا۔ لیعلم ان حکم الولد حکم امہ فی الحل والحرمۃ دون الفحل) فلو کانت امہ حلالا لکان ھو حلالا ایضاً لان حکم الولد حکم امہ لانھا منھا وھو کبعضھا (بدائع الصنائع جلد ۵صفحہ ۵۵)

#1

This question is now closed