پی پی ایف اکائونٹ میں رقم جمع کرنا؟

سوال: اس مسئلہ پر یعنی جنرل پراویڈینٹ فنڈ جی پی ایف پر جو سود ملتا ہے اس کے بارے میں آپ نے جو رہبری فرمائی تھی مذکورہ مسئلہ پر مزید رہنمائی کی ضرورت پیش آئی

Staff April 14, 2015

اس مسئلہ پر یعنی جنرل پراویڈینٹ فنڈ جی پی ایف پر جو سود ملتا ہے اس کے بارے میں آپ نے جو رہبری فرمائی تھی مذکورہ مسئلہ پر مزید رہنمائی کی ضرورت پیش آئی وہ یہ ہے کہ اب سرکاری ملازمین کو بھی سالانہ انکم ٹیکس دینا ضروری ہوگیا ہے اور یہ کہ انکم ٹیکس آمدنی کے حساب سے ۱۵ فیصد سے ۴۰ فیصد تک دینا ہوتا ہے اس سے چھٹکارا پانے کے لئے گورنمنٹ نے کچھ مدوں میں پیسہ جمع کرنے پر کل جمع کی گئی رقم کے ۲۰ فیصدی رقم انکم ٹیکس سے چھوٹ دی ہے مثال کے طور پر ۵۰۰ جمع کرنے پر ۱۰۰ روپے کی چھوٹ ہے یعنی ۵۰۰ روپے میں ۱۰۰ روپے کی رقم انکم ٹیکس نہیں مانی جائے گی صرف ۴۰۰ روپے تک انکم ٹیکس دینا پڑرہا ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ روپیہ جی پی ایف میں جمع کرائوں لیکن اس پر جو سود ملتا ہے کیا وہ پہلے دیئے گئے فتویٰ کے مطابق سود نہیںہوگا کیونکہ غیر شرعی انکم ٹیکس سے بچنے کے لئے ایک اور اسکیم ہے پی پی ایف اکائونٹ میں اس قسم کے غیر شرعی ٹیکس سے بچنے کے لئے مجبوراً روپیہ جمع کرنا درست ہے مگر چونکہ یہ آپ اپنے اختیار سے جمع کرتے ہیں نہ جمع کرنے پر قانونی آپ پر کوئی پابندی بھی نہیں ہے اس لئے اس رقم پر زائد ملنے والے روپے سود کے زمرے میں آتا ہے جس کو بلا نیت ثواب مستحقین پر صرف کرنا واجب ہے۔

#1

This question is now closed