Get Adobe Flash player

اپیل

برادران اسلام
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ

جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی موتیاپارک بھوپال مدھیہ پردیش کابڑا ادارہ ہے جو تقریباًچھپن  سال سے دینی علمی واصلاحی خدمات انجام دے رہا ہے، جس کے دارالاقامہ میں چھ سو بہتر طلبہ مقیم ہیں اور بشمول شاخہائے جامعہ بارہ ہزار سے زائد طلبہ تعلیم میں مصروف ہیں،جامعہ میں شعبہ مکتب  سے لیکر افتا اور تحقیقات تک تعلیم وتربیت ہوتی ہے۔ جامعہ کے سالانہ اخراجات تقریباً سوادوکروڑ روپےہیں جو آپ اہل خیر حضرات کے تعاون سے پورے ہوتے ہیں۔

والسلام

مفتی عبدالرزاق خان غفرلہ

رئیس جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی ،بھوپال

صدر کا پیغام

آج کے اس آزمائشی دور میں امت مسلمہ کا یہ فرض ہے کہ وہ خود کو دینی تعلیمات سے پوری طرح وابستہ کرلے۔ دینی اور دنیوی تمام معاملات میں اسلام کی جیتی جاگتی تصویر اور نمونہ بن جائے، ایسی تصویر اور نمونہ کہ ساری دنیا اسے رشک کی نگاہوں سے دیکھنے لگے اور اس کی ذات اپنے اپنے غیر مسلم بھائیوں کی نظروں میں قابل احترام بن جائے۔ ساری دنیا کو آج حق اور روحانیت کی شدید تلاش ہے۔ اسلام کے دامن میں اسے نورانیت نظر آرہی ہے اور قرآنی تعلیمات دلوں میں گھر کرتی جارہی ہیں ۔ آپ یقین رکھیں وہ دن زیادہ دور نہیں ہے کہ ’’ورایت الناس یدخلون فی دین اللہ افواجا‘‘ اور تم دیکھوگے لوگوں کو داخل ہوتے ہوئے اللہ کی دین میں جوق در جوق کا روح پرور منظر آنکھوںکے سامنے ہوگا۔